الوقت کی رپورٹ کےمطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہمارے دشمنوں کی دشمنی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے بلکہ انہوں نے ہتھکنڈے تبدیل کرلئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل نے کہا کہ دشمن کی توجہ زیادہ تر سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی سافٹ وار پر مرکوز ہے، اور جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ سمجھوتے کے بعد دشمن کی دھمکیوں اور خطرات کا جواب، حکام کی جانب سے کھل کر انقلابی موقف اپنانا ہے۔
جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ دشمن ایٹمی سمجھوتہ انجام پانے کے بعد سیاسی اور اقتصادی سافٹ وار کے ذریعے اثر و رسوخ پیدا کرنے کا درپے ہے تاکہ علاقے پر اثرانداز ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلابی موقف اور استقامت کی پالیسی پر شدید تشویش لاحق ہے۔