الوقت کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سےحقانی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاون کرنے کامطالبہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کرنے والی امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزین رائس نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ہونے والی ملاقاتوں میں کیا۔
اسلام آباد کےایک روزہ دورے سے واپسی پر سوزین رائس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں پاکستانی قیادت سے مشترکہ ترجیحات کے حوالے سے تعاون پر بات ہوئی۔
امریکا کو خدشات لاحق ہیں کہ پاکستان گزشتہ سال شروع کیے جانے والے آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے ہی حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں سے گریز کررہا ہے اور رواں ماہ کے آغاز میں کابل میں ہونے والے حملوں کے بعد ان خدشات میں مزید اضافہ ہوا ہے، امریکا ان حملوں کا ذمہ دار حقانی نیٹ ورک کو ٹھہراتا ہے۔جباہ پاکستان اس کی تردید کررہا ہے۔