الوقت کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدی آہستہ آہستہ موت کے منہ میں جارہے ہیں۔فلسیطنی قیدیوں اور صیہونی جیلوں سے رہا ہونے والے افراد کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عیسی قراقع نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی، عالمی برادری کے خاموشی کے زیر سایہ تدریجی موت کا سامنا کررہے ہیں اور صیہونی جیلوں میں بیمار فلسطینی قیدیوں کی تعداد ایک ہزار آٹھ سو تک پہنچ گئي ہے۔
واضح رہے گذشتہ برسوں میں صیہونی حکومت کی بھیانک جیلوں میں دو سو فلسطینی قیدی شہید ہوئے ہیں جس سے ان تمام حقائق کو واضح طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔
صیہونی حکومت کے مقابل اقوام متحدہ کی لاپرواہی سے صیہونی جیلوں میں قید تقریبا سات ہزار فلسطینیوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے اور یہ مسئلہ اس بات کا متقاضی ہے کہ عالمی ادارے فلسطینی قیدیوں کی صورتحال کا سنجیدگي سے نوٹس لیں۔