الوقت کی رپورٹ کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے اتوار کے دن اخوان المسلمین کے مزید 9اراکین کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے جرم میں موت کی سزا سنائی۔
مصر کی اس عدالت نے سنہ دو ہزار تیرہ میں اس وقت کے قانونی صدر محمد مرسی کی برطرفی کے خلاف تشدد آمیز مظاہروں میں شرکت کرنے کو ان افراد کا جرم قرار دیا۔ عدالت نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے کم از کم 14 افراد کو تین سے دس سال تک قید کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔
واضح رہے کہ مصر میں فوجی کودتا کے بعد سابق صدر مرسی سمیت اخوان المسلمین کے ہزاروں رہنماوں ، کارکنوں اور حامیوں کو موت، عمر قید اور مختلف قسم کی سزائیں سرائی گئی ہیں۔