الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے میں شوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے بیشتر علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے جب کہ شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کردیا گیا ہے۔
لیکن اس کے باوجود پاکستان میں دھشتگردی کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔