الوقت کی رپورٹ کے مطابق خواتین پر مشتمل مسجد الاقصی کے محافظ دستے گذشتہ تین دنوں سے بیت المقدس کی جانب جانے والی گلیوں میں احتجاجی مظاہرہ کر کے مسجد الاقصی میں جانے کے اوقات کی تقسیم اور صیہونی آبادکاروں کی جانب سے اس مسجد کی توہین کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روزانہ دسیوں انتہاپسند یہودی، صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر دھاوا بول کر اس مقدس مقام کی توہین کرتے ہیں۔صیہونی حکومت بیت المقدس پر قبضے کے بعد سے ہی، ہمیشہ مختلف اقدامات اور سازشوں سے بیت المقدس کو یہودیت کا رنگ دینے اور مسجد الاقصی کو شہید کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔