الوقت کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر یوکیا آمانوکی اس نئی رپورٹ میں ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کےمابین ماضی کی تمام قراردادوں کو منسوخ کئے جانے پر مبنی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر بائیس سو اکتیس کی منظوری اور اسی طرح مسائل کے خاتمے کے لئے روڈمیپ کے سلسلے میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان سمجھوتے سمیت ماضی میں ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق مسائل کو ختم کرنے کی جانب بھی اشارہ ہوا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پر امن جوہری سرگرمیوں کے بارے میں دعوے ہر بار ایسے عالم میں سامنے آتے ہیں کہ اس حوالے سے ابھی تک کسی بھی قسم کے شواہد یا دستاویزات پیش نہیں کئے گئے ہیں۔اور سٹیلائٹ سے لی جانے والی تصویریں اور ایران کے دشمنوں کے مغرضانہ دعووں کو بنیاد بنا نے سے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی حیثیت پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔