الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےوزیر اعظم نواز شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارتی فائرنگ کے باعت9 پاکستانیوں کی ہلاکت اور 52 کے زخمی ہونے کے واقعے پر سخت تشویش اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع کے حکام کو بھارت کی طرف سے ورکنگ باونڈری اور کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔