الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے آج یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے حدیدہ صوبے کے المنصوریہ علاقے میں واقع چار اسکولوں پر بھی حملے کئے جن میں یہ تمام اسکول تباہ ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب یمن کی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جیزان صوبے میں واقع الممعود فوجی چھاؤنی پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے دس فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے رواں سال26مارچ سے یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی غرض سے اس ملک کو اپنے وحشیانہ فضائی حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ جن میں اب تک لاکھوں افراد شھید ،زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔