الوقت کی رپورٹ کے مطابق قسام بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے تحریک مزاحمت سے منہ کی کھائی ہے اور اگر یہ رویہ جاری رہا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت کے دوران، قسام بریگیڈ کے جوانوں نے ساحلی راستے سے زیکیم نام کے صیہونی فوجی اڈے میں داخل ہوکر ایک کارروائی انجام دی تھی۔ اس کارروائی میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے ۔