الوقت کی رپورٹ کے مطابق آج بدھ گیارہ ذیقعد سنہ چودہ سو چھتیس ہجری قمری مطابق چھبیس اگست دو ہزار پندرہ حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت ہے۔ حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام گیارہ ذیقعد سنہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے فضائل میں بیان کیا جاتا ہے کہ آپ کے زمانے میں آپ سے بڑا عالم کوئی نہیں تھا۔ عباسی خلیفہ مامون الرشید ہمیشہ مختلف سوالات کے ذریعے آپ کو آزماتا رہتا تھا۔ آپ اس کے ہر سوال کا جواب قرآن کریم سے دیتے تھے۔ دنیا کے مختلف ممالک خاص طور سےاسلامی جمہوریہ ایران کے مسلمان اور موحد عوام حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر مشہد مقدس میں واقع آپ کے روضہ اقدس سمیت مقدس مقامات پر حاضر ہو کر جشن مناتے ہیں اور محافل منعقد کرتے ہیں جن میں آپ کے فضائل و مناقب بیان کئے جانے کے علاوہ آپ کی سیرت طیبیہ پر بھی روشنی ڈالی جاتی ہے۔
الوقت کا ادارہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور حریت پسندوں کو آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مبارک باد پیش کرتا ہے۔