الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل صوبہ قندوز کے ضلع چہار درہ میں ابو حنیفہ کے نام سے معروف قاری غلام حضرت کو اس کے معاون عمار اور تین دیگرساتھویں کے ساتھ ہلاک کردیا گیا۔
دھشتگرد ابوحنیفہ صوبہ قندوز میں جنداللہ کے سرغنوں میں سےتھا اور اس نے سیکڑوں عام شہریوں کو قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ قندوز ، فاریاب، بدخشاں اور بغلان کا شمار افغانستان کے ان صوبوں میں ہوتا ہے جہاں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے۔