الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے کل کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ایک مربوط پالیسی فریم ورک ہے جس پر گزشتہ 8ماہ سے کام ہو رہا ہے، سیکورٹی امور پر ایک ایک اینٹ اکٹھی کر کے پالیسی فریم ورک تیار کیا اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے ملک کی سیکورٹی میں بڑی تیزی سے بہتری آئی ہے۔
چودھری نثار علی خان نے نیشنل ایکشن پلان کو پاکستان کی سیکورٹی پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں ستّر فیصد کمی ہوئی ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقریروں کے خاتمے کے لئے سخت کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعات میں کمی کا دعوی ایسے میں کیا ہے کہ جب کل شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں لیفٹینٹ کرنل فیصل ملک اور سپاہی زوہیب اور اسی طرح آج کوئٹہ میں ایک اے ایس آئی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔