الوقت کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے شہر سری نگر میں کشمیری عوام کی جانب سے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی نظر بندی کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا تھا جس میں مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پاکستانی پرچم لہرایا جس کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں پر لاٹھی جارچ کیا اور شیلنگ کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیرمیں 3 نوجوان بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے۔ تینوں نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شبیر شاہ پاکستانی مشیر خارجہ کی دعوت پر ملاقات کے لئے نئی دلی پہنچے تو انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا جب کہ بھارتی فورسز کی جانب سے دیگر حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظر بندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔