الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے مسجد کے عالمی دن کی مناسبت سے آج تہران میں بلائے جانے والے تیرہویں اجلاس میں مسجد الاقصی کو نذر آتش کئے جانے کے دن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ صیہونی حکومت نہ صرف خواتین اور بچوں پر رحم نہیں کرتی اور قبضے اور جارحیت کو جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ وہ تمام آسمانی ادیان کے نزدیک قابل احترام مقام اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کو بھی کوئی اہمیت نہیں دیتی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ حقیقی مسجد ظلم اور جارحیت کا نہیں بلکہ اتحاد بین المسلمین اور علم کا مرکز ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ انتہا پسند صیہونیوں نے 21 اگست 1973 کو مسجدالاقصی کو نذر آتش کر دیا تھا جس کی وجہ سے اس مسجد کو کافی نقصان پہنچا تھا۔