الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے کل تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سے ملاقات کی۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران، داعش کے خلاف جنگ میں کہ جس نے عراق کی وحدت و سلامتی کو نشانہ بنا رکھا ہے، عراق کی حمایت کرتا ہے ۔ انہوں نےعراق کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور بغداد کے تعلقات میں فروغ ہمیشہ ہی ایران کی ترجیحات میں شامل رہا ہے۔
انہوں نے اپنے حالیہ دورہ لبنان و شام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ملکوں کے دورے کا مقصد صلاح و مشورہ کرنا اور عراق و شام کے، بحران سے باہر نکلنے کی راہیں تلاش کرنا تھا۔اس ملاقات میں عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ عراقیوں نے داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مراجع کرام کی ہدایات کے تناظر میں اہم قدم اٹھائے ہیں۔