الوقت کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں دہشتگردی کے واقعات میں بہت سے معصوم جانیں ضائع ہوئی ہیں اسلئے دہشتگردوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہشتگردی کی حمایت کرنے والوں کو لازمی سزا ملنی چاہئے۔ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو بھی ایک پیغام ملنا چاہئے۔ ہم40 سال سے دہشتگردی کا شکار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کیساتھ بھی تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ سلامتی کونسل کی مستقل نشست کیلیے دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔