الوقت کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے پاپوا سے اے ٹی آر 42-300 طیارے نے 54 مسافروں کو لے کراوکسیبل کے لئے پرواز بھری تو فضا میں بلند ہونے کے صرف 10 منٹ بعد طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔مسافر طیارے میں 44 مرد و خواتین کے علاوہ 5 بچے اور عملے کے 5 افراد سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے اوکبیپ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسافر طیارے کا ملبہ دیکھا ہے تاہم حکام نے مسافر طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں سوار مسافروں کے زندہ بچنے یا نہ بچنے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں انڈونیشین شہر سوربیا سے سنگاپور جانے والا ایئر ایشیا کا مسافر طیارہ تباہ ہو گیاتھا جس میں 162 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔گذشتہ ماہ جولائی میں ملک کے شمالی علاقے میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ تباہ ہونے سے کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد انڈونیشین صدر نے ایئر فورس کے مجموعی نظام پر نظرثانی کا وعدہ کیا تھا۔