الوقت کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی خبر رساں ایجنسی معا نے کل صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل دو کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے گزشتہ ہفتے جولان کی پہاڑیوں پر بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کیں۔
رپورٹ کے مطابقان فوجی مشقوں کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف فائرنگ کے بہانے شام میں محدود زمینی مداخلت کے امکان کا جائزہ لیا گیا ۔
غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل دو کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے شام میں ایک اور ممکنہ جنگ میں مداخلت کے لئے بڑے پیمانے پر تیاری کر لی ہے اور اسی بنا پر صیہونی فوجیوں نے شام اور لبنان کی سرحد سے متصل صیہونی بستیوں کو خالی کرانے کی مشقیں انجام دی ہیں۔