الوقت کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مساجد کے خطیبوں اور ائمہ جمعہ نےکل نماز جمعہ کے خطبوں میں لوگوں سے قومی اتحاد برقرار رکھنے اور ہر قسم کی اشتعال انگیزی اور اختلافات سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود حکومت کے وحشیانہ ہوائی حملوں کی وجہ سے یمن کےحالات انتہائی خطرناک صورت اختیار کر گئے ہیں۔
یمن کی مساجد کے خطیبوں نے ان حالات میں یمن کے تمام بچوں کی مدد و حمایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن کی پوری قوم کو سعودی عرب کی جارحیت کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے اور جن لوگوں نے یمنی عوام کا خون بہایا ہے انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ 26مارچ2015 سے لے کر اب تک یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی جبکہ دس لاکھ سے زائد بےگھر ہو چکے ہیں۔