الوقت کی رپورٹ کے مطابق میشل عون نے کہا کہ تینتیس روزہ جنگ نے ہمیں عزت و کرامت عطا کی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے تینتیس روزہ جنگ کی مانند کوئی اور جنگ شروع کی تو یقینا حزب اللہ اس جنگ میں کامیاب ہو گی اور میں اسرائیل کے مقابلے میں لبنانی عوام کے دفاع کے سلسلے حزب اللہ کے اقدامات کی حمایت کرتا ہوں۔
میشل عون نے اس بات پر تاکید کہ حزب اللہ، لبنان میں ایک مضبوط تنظیم ہے اور وہ بدستور عوام کے دفاع کے راستے پر گامزن ہے اور اس سیاسی تنظیم کی ترجیح لبنانی معاشرے کا اتحاد ہے۔