الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے ننگرہار کے طالبان کمانڈر سے کہا ہے کہ اس واقعہ کے ذمہ دار داعش دھشتگردوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔افغانستان کی قومی سلامتی کی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ یہ ویڈیو افغانستان میں بنائی گئی ہو تاہم حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ یہ ویڈیو کہاں اور کیسے بنائی گئی ہے ۔اس ویڈیو فلم میں داعش کواپنے سیاہ پرچم اور مخصوص یونیفارم کے ساتھ دس افراد کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر زمیں میں نصب شدہ بم دھماکے سے اڑا تے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔ افغان حکومت اور اسکے سیکوریٹی اداروں کی طرف سے اس جرم پر ردعمل ایک فطری اور ضروری امر ہے لیکن طالبان کی طرف سے ردعمل اور اس جرم میں ملوث افراد کو سزا دینے کا اعلان نہایت اہم اور قابل غور ہے ۔ اس لئے کہ اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق افغانستان میں مختلف کاروائیوں من جملہ بم دھماکوں، میزائل حملوں اور براہ راست فائرنگ میں افغان عوام کو ہلاک کرنے میں سب سے اہم کردار طالبان گروہ کا ہے ۔