الوقت کی رپورٹ کے مطابق ہونے والی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقے کے اہم ترین مسائل من جملہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعاون میں فروغ اور علاقے کے مسائل کے سیاسی حل کے بارے میں گفتگو کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سلامتی اور افغان مصالحتی امور پر بھی غور کیا گیا ، پاکستان، ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ اپنے ایک روزہ دورہ اسلام آباد میں سینیٹ کے چیرمین رضا ربانی اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرسردار ایاز صادق سے بھی ملاقات کریں گے۔