الوقت نے بیجنگ نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ 400 زخمیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیاگیا۔
پولیس نے بتایا کہ پہلا دھماکا ایک ویئر ہاؤس میں رکھے لاجسٹک کمپنی کے کنٹینر میں موجود خطرناک مواد میں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق، انتہائی زور دار دھماکے کی وجہ سے علاقے میں موجود عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔
قومی زلزلہ بیورو نے بدھ کی رات دو بڑے دھماکے رپورٹ کیےجن میں پہلے دھماکے کی شدت 3 ٹن TNT جبکہ دوسرے کی 21 ٹن کے برابر تھی۔
چین کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ویبو پر پوسٹ ہونے والی وڈیوز میں دونوں دھماکوں اور آسمان پر بہت بڑا آگ کا بگولہ دیکھا جا سکتا ہے۔
ژن ہوا کے مطابق، زور دھماکے سے پیدا ہونے والی شاک ویویز کئی کلومیٹر دور تک محسوس کی گئیں۔