الوقت
کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن مارک ٹاکانو نے
ایک بیان جاری کر کے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، کے رکن ممالک کے مابین طے پانے والے
جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ اس بیان میں اس بات کا اعتراف بھی کیا گیا ہے
کہ پابندیاں، ایران کی سائنسی اور اقتصادی ترقی کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔ مارک ٹاکانو
نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی ایسی سفارتی کوشش ناممکن ہے کہ ایک فریق سب کچھ
کھو بیٹھے اور دوسرا فریق ہر چیز حاصل کرلے۔