الوقت کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی اسرائیل کی پالیسیوں کو اپنا رہی ہے جس طرح اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے آبادی کے تناسب کو بدلنا چاہتا ہے اسی طرح بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ بھی بڑے پیمانے پر غیر ملکیوں کو بحرین کی شہریت دے کر اس ملک کی آبادی کے تناسب کو بدلنے اور بحرین کے حقیقی اور اصل عوام کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آل خلیفہ حکومت کی فرقہ وارانہ پالیسیاں اور اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف اقدامات ایسے عالم میں جاری ہیں کہ اس ملک کی اکثریت شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے اور مشکل سے صرف ایک فیصد شیعہ مسلمان سرکاری اداروں میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔