الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان نے صیہونیوں کے سفاکانہ اور وحشیانہ اقدامات کے خلاف کل رات ایک صیہونی فوجی پر حملہ کر دیا جس کے بعد وہاں موجود صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں یہ فلسطینی شہید ہو گیا۔
واضح رہے کہ انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کی جانب سے ایک فلسطینی مسلمان کے گھر کو نذر آتش کئے جانے کے واقعے کے بعد سے غرب اردن میں حالات بدستور کشیدہ ہیں جبکہ صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں فلسطینی شیر خوار بچے اور اس کے والد کی شہادت پر فلسطینی عوام نے زبردست احتجاج اور عالمی برادری نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔