الوقت کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جاپان کے شہر ناگاسا کی میں کہا کہ دنیا کو ایٹمی اسلحوں سے پاک کرلینا چاہئے۔
بان کی مون نے کہا کہ امید ہے کہ ناگاساکی پر ایٹم بم کا استعمال اس قسم کا آخری واقعہ ہو گا کیونکہ دنیا ایک بار پھر اس قسم کے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتی۔
واضح رہے کہ امریکہ نے 6 اور 9 اگست1945 کو ہیروشیما اور ناگاسا کی شہروں پر ایٹمی بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ہیروشیما میں ایک لاکھ چالیس ہزار اور ناگاساکی میں ستّر ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔