الوقت کی رپورٹ کے مطابق عالمی ریڈکراس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن پر مارچ کے مہینے سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک تقریبا 3800 افراد شہید، 19000 زخمی اور تیرہ لاکھ افراد بے گھر ہو ئے ہیں۔
عالمی ریڈکراس کمیٹی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ اس ادارے کے سربراہ پیٹرماؤرر، سنیچر کو یمن کے تین روزہ دورے پر صنعا پہنجے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی، 26مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔