الوقت کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی کے سابق سربراہ مائیکل فلین نے کہا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ شام میں، مغربی ممالک، ترکی اور خلیج فارس کے ممالک کے اقدامات، داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے پنپنے کا باعث بنے ہیں۔
انھوں نے امریکہ کی دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی کی تحقیقات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت دہشت گرد گروہ داعش، امریکہ کے وحشیانہ فیصلوں کا نتیجہ ہے- مائیکل فلین نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اس دہشت گرد گروہ کی حمایت کا اقدام بھی وحشیانہ اور احمقانہ ہے