الوقت کی رپورٹ کے مطابق مصری عوام نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرے کئے۔
مظاہرین نے نماز جمعہ کے بعد مصر کے مختلف صوبوں میں مظاہرے کر کےاس ملک کے صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت کے اقدامات کی مذمت کی۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اور وہ کودتا کے نتیجے میں برسراقتدار آنے والی حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین نے نہر سوئز کے نئے منصوبے اور عوام کی بد تر اقتصادی صورت حال پر تنقید کرتے ہوئے، کودتا کے مخالفین کو سنائی جانے والی سزائے موت پر عمل درآمد روکے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔