:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

وہ جو ہمیشہ دلوں میں رہا اور رہےگا

Wednesday 5 August 2015
وہ جو ہمیشہ دلوں میں رہا اور رہےگا

الوقت - علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان کے شمال مغربی سرحدی و قبائلی علاقے پاراچنار کی افغان سرحد پر واقع گاؤں پیواڑ میں سید فضل حسین الحسینی کے گھر میں پیدا ہوئے، اس دور دراز، دشوار گذار، بلند و بالا پہاڑوں میں گھرے قبائلی گاؤں کے بچے کو خدا کے لطف و کرم سے جو مقام ملنا تھا اس کے بارے کسی کے خیال و خواب بھی نہیں آیا ہو گا۔ انتہائی نجیب و شریف خاندان سے تعلق اپنی جگہ عارف حسین الحسینی کو جس نے بھی عمر کے کسی بھی حصہ میں دیکھا، سنا یا نشست و برخواست کی ہے یا کسی بھی طرح قربت کا کوئی لمحہ اسے نصیب ہوا وہ ان کی شہادت کے آج ستائیس برس گذر جانے کے بعد بھی ان کے ذکر پر نوحہ کناں ہے۔

جمعہ کا دن اپنی تمام تر فضیلت و اہمیت کے باوجود آج کل اہل پاکستان بلکہ پوری مسلم دنیا کیلئے ایک خطرناک دن بن گیا ہے، بہت سے ممالک سمیت پاکستان میں اس روز مساجد، عبادت گاہوں، مزاروں، درباروں پر جتنے حملے ہوئے ہیں وہ ایک ریکارڈ ہے اسی لیئے یہاں تو خصوصی طور پر اس دن خیریت کی دعائیں مانگی جاتی ہیں مگر ہمیں وہ جمعہ نہیں بھولتا جب5اگست 1988ء کی دمِ فجر تھی، جمعہ کا دن تھا، پشاور کے جی ٹی روڑ پر واقع جامعہ معارف الاسلامیہ میں ایک فائر ہوا، یہ ایک فائر ایک ملت کو یتیم کر گیا، ایک قوم کو بے آسرا کر گیا، ایک ملک میں قیادت کا نا ختم ہونے والا قحط پیدا کر گیا۔ دین خدا کے ماننے والوں سے ایک بلند پایہ دینی سیاستدان کو چھین لیاگیا، پاکستان کے نقشے پر استعمار کے حقیقی مخالف ایک عالم دین کے پاک خون کے انمٹ نقوش چھوڑ گیا، امید انقلاب کی روشن شمع کو آندھیوں میں جلتا ہوا چھوڑ گیا، یہ گولی کس نے اور کیوں چلائی اور اس ایک فائر سے کون قتل ہوا۔۔ اور کیوں قتل کیا گیا۔۔ ؟

قائد ملت علامہ مفتی جعفر حسین قبلہ کی وفات کے بعد 10 فروری1984ء کو انہیں قائد ملت منتخب کر لیا گیا۔ علامہ سید عارف حسین الحسینی نے صرف ساڑھے چار سال کے قوم کی راہنمائی کی اس مختصر عرصہ میں انہوں نے جو کام کیا وہ ایک تاریخ ہے۔

شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے بانی تھے ۔ علامہ سید عارف حسین الحسینی نے اپنے دور قیادت میں مسلم امہ کے اتحاد و وحدت کیلئے بھرپور کاوشیں کیں اور مختلف فرقوں کے ماننے والوں کو اسلام کے نام اور مشترکات پر جمع ہونے کی دعوت دی ۔ آپ فکر امام خمینی کے خالص اور سچے پیرو تھے اسی لیئے شہید عارف حسین الحسینی پاکستان کو عالمی استعمار کے چنگل سے آزادی دلوانا چاہتے تھے ۔

ولایت کا نقارہ، صرف ساڑھے چار سال تک افق پاکستان پر بہ طور قائد چمکا اور ایک عالمی سازش کے تحت 5اگست 1988ء کی دم فجر اپنے خوابوں کی تعبیر جامعہ معارف الاسلامیہ پشاور میں ہم سب کو داغ جدائی دے کر اپنے ابدی مقام کی طرف پرواز کر گیا، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی نے ان کی شہادت پر حضرت امام خمینی(ر) نے تاریخی تعزیتی پیغام بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے فرمایا کہ میں آج اپنے عزیز فرزند سے محروم ہو گیا ہوں اور پاکستان کے عوام کو تاکید کی کہ وہ علامہ عارف حسین الحسینی کے افکار کو زندہ رکھیں۔

 

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے