الوقت کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کل صربیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں امریکا کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جیسے ممالک جو علاقے سے تعلق نہیں رکھتے لیکن علاقے کے امور میں مداخلت کرتے ہیں اور شام کے بارے میں اجلاس منعقد کرتے ہیں ان کو جان لینا چاہئے کہ جنیوا اجلاس طرح ان کے فیصلے لاحاصل رہیں گے کیونکہ شامی عوام کو یہ بات قبول نہیں ہے کہ بیرونی ممالک ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلے کریں- ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ امریکیوں کا ایک عجیب کام یہ ہے کہ وہ مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کو لاکر شام کے ہمسایہ ممالک میں فوجی تریبیت دے رہے ہیں اور ان دہشت گردوں کو شام، عراق اور یمن کے عوام کے قتل عام کے سوا کسی اور کام سے سروکار نہیں ہے۔ انہوں نے
کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پہلے کی طرح عراق اور شام جیسے اپنے علاقائی اتحادی ممالک کی قانونی حکومتوں، لبنان کی اسلامی مزاحمت، لبنان کی قانونی حکومت اور یمن کے عوامی مزاحمت کاروں کی حمایت کر رہا ہے۔