الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر علی فدوی نے شمالی ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا برسہا برس سے میز پر پڑے آپشنوں کی باتیں کرتا چلا آ رہا ہے حالانکہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کی طاقت و توانائی نہیں رکھتا ہے۔
بریگیڈیئر علی فدوی نے کہا کہ امریکا کے ایران مخالف معمولی سے اقدام کا بھی دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ یورپی ذرائع ابلاغ بھی میز پر پڑے ہوئے امریکی آپشنوں کا مذاق اڑاتے ہیں، کہا کہ امریکا مسلسل ایسی باتیں کرتا رہتا ہے جن کو انجام دینے پر وہ قادر نہیں ہے۔