:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

امانو امریکی کانگریس میں

Monday 3 August 2015
امانو  امریکی کانگریس میں

الوقت- آئی اے ای اے کی ویب سائیٹ نے جمعہ کے دن یہ خبر نشر کی ہے کہ امانو نے امریکی کانگریس کے بعض اراکین کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کانگریس کے اجلاس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے اور آئی اے ای اے  کے سربراہ پانچ اگست کو اس اجلاس میں شرکت کرکے ایران کے ایٹمی پروگرام  اور مشترکہ ایکش پلان کے بارے میں امریکی سینٹ کے خارجہ تعلقات کے کمشن کو تفصیلات بتائیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے آئی اے ای اے  کے سربراہ کی امریکی کانگریس  میں موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ یوکیا آمانو آئی اے ای اے کی خودمختاری کو باقی رکھیں گے -

۔امانو ایسے عالم میں کانگریس کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں کہ امریکی سینٹروں کی ایک بڑی تعداد ایران کی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کے طریقہ کار اور ان تک دسترسی حاصل کرنے کے بارے میں خفیہ معلومات حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

 

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ہونے والا خفیہ معاہدہ امریکی کانگریس میں پیش کئے جانے کے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کے فیصلے کے بارے میں کہا  ہےکہ یوکیا آمانو کے اس فیصلے سے قطع نظر کہ وہ کہاں جاتے ہیں، ہمارے لئے جو چیز اہمیت کی حامل ہے وہ آئی اے ای اے کی خودمختاری اور غیر جانبداری ہے کیونکہ اس کے ڈائریکٹر جنرل اس بین الاقوامی ادارے کی خودمختاری اور غیرجانبداری کے محافظ ہیں- انہوں نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کے بارے میں کہا کہ یہ معاہدہ ایران اور آئی اے ای اے کے قدم بہ قدم تعاون کے لئے ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے درمیان ہوا ہے جس کا مقصد گزشتہ اور موجودہ معاملات کو واضح کرنا اور ایران سے آئی اے ای اے کے سوالوں کے طویل عمل کا خاتمہ تھا- بہروز کمال وندی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئی اے ای اے کے منشور اور سیف گارڈ معاہدے کی بنیاد پر ایران کے سیکورٹی تحفظات کو مدنظر رکھا جائے گا اور اس حوالے سے امانو اپنے ادارے کی غیرجانبداری کا بھی خیال کریں گے

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے رضا نجفی نے ایک انٹرویو میں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو کی موجودگی اور سمجھوتے کے متن سے امریکی سینیٹروں کو باخبر کئے جانے کی کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا  ہےکہ  ایران اور آئی اے ای اے کے مابین خفیہ متن، امریکی حکومت کے حوالے نہیں کیا گیا ہے، بنابریں یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ یہ متن، سینیٹ کے اراکین کو بھی فراہم نہیں کیا جا سکتا اور ایران نے آئی اے ای اے کے سربراہ پر یہ مکمل طور پر واضح بھی کر دیا ہے- آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل نمائندے رضا نجفی نے امریکی کانگریس میں آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو کی موجودگی اور سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں جامع مشترکہ ایکشن پلان میں آئی اے ای اے کے کردار کی وضاحت پیش کئے جانے کے سلسلے میں  مذید کہا کہ کسی رکن ملک کی پارلیمنٹ، آئی اے ای اے کے سربراہ کو دعوت دے تو اسے قبول کرنا یا نہ کرنا، ان کا ذاتی اختیار ہے-  امانو کا امریکی کانگریس میں جانا اسلئے بھی تشویشناک ہے کیونکہ کچھ دن پہلےوائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے پریس بریفنگ میں کہا  تھا کہ ایران اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے، کے درمیان ہونے والے معاہدے کی اصل دستاویز تک  توامریکی کانگریس کی رسائی ناممکن ہے لیکن کانگریس کے اراکین کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا-

وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ کا مذید کہنا تھا امریکی فوجی حکام یا اسرائیلی حکام، جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے دوران آئی اے ای اے کے انسپکٹروں سے اطلاعات حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں گے-

 اسی تناظر میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے مستقل نمائندے نے جمعے کو آئی اے ای اے کے سربراہ کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق طاقت کے استعمال یا دھمکی نہ دینے پر مبنی حکومتوں کے وعدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایک ایسے وقت میں کہ جب جامع مشترکہ ایکشن پلان کامیابی پر منتج ہوا ہے، اس طرح کے بیانات اس پر عمل درآمد کو متاثر کریں گے کہ جو جلد ہی شروع ہونے والا ہے- ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے مستقل نمائندے نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران، جامع مشترکہ ایکش پلان پر عمل درآمد کے دوران خفیہ اطلاعات کا مکمل خیال رکھنے پر نظر رکھے گا اور اسی کے مطابق اقدام کرے گا اور توقع یہ ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی، ایران میں معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق اطلاعات کے خفیہ ہونے کے اصول کی پابندی کے سلسلے میں اپنی بنیادی ذمہ داری پر عمل درآمد اور جامع مشترکہ یکشن پلان کے سلسلے میں اپنے فرائض و ذمہ داریوں کے سلسلے میں مناسب اقدامات کرے گی- آئی اے ای اے کے سربراہ کا ان حساس حالات میں امریکی کانگریس میں جانا بہت سے سوالات کا باعث بن رہا ہے تاہم جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئی اے ای اے کے منشور اور سیف گارڈ معاہدے کی بنیاد پر ایران کے سیکورٹی تحفظات کو مدنظر رکھا جائے گا اور اس حوالے سے امانو اپنے ادارے کی غیرجانبداری کا بھی خیال کریں گے۔

 

 

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے