الوقت کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد پہلے قدم کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کی پیٹروپارس آئل کمپنی کی دو ذیلی کمپنیوں کے نام پابندیوں کی فہرست سے نکال دیئے ہیں۔
برطانیہ کی وزارت خزانہ نے بدھ کے دن کہا ہے کہ ایران کی پیٹروپارس کمپنی کا نام یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب ان کمپنیوں نے مئی کے مہینے میں یورپی یونین کی عدالت میں ان پابندیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔