الوقت کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے وسط میں رام اللہ شہر کے نزدیک ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا- جمعے کی صبح صیہونی بستیوں کے انتہا پسندوں نے غرب اردن کے ایک گاؤں پر حملہ کرکے ایک فلسطینی شیر خوار بچے کو زندہ جلا دیا تھا۔ اس حملے میں بچے کے اہل خانہ شدید زخمی ہو گئے تھے- جمعے کو ہی صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں واقع بیت لاہیا سٹی کے شمالی علاقے میں فائرنگ کر کے محمد المصری نامی ایک فلسطینی کو شہید کر دیا اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے الخلیل شہر کے شمال میں واقع بیت امر نامی دیہات میں بھی ربڑ کی گولیوں سے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم و مظالم اور جارحیت مسلسل جاری ہے اور اس کی روک تھام نہیں کی جا رہی ہے۔دو ہزار پندرہ کے شروع سے اب تک انیس فلسطینی صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔