الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی ابتر صورت حال پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں اسرائیلی جیلوں میں ہزاروں فلسطینیوں کی طویل مدت قید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک بہت سے فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال کر چکے ہیں اس بیان کے مطابق صیہونی حکومت کا یہ دعوی، کہ قیدیوں کو زبردستی کھانا کھلانے کا قانون ان کی جان کی حفاظت کے لئے ہے، قابل قبول نہیں ہے اس لئے کہ صیہونی کابینہ نے سیاسی اہداف کے تحت احتجاج بند کرانے کے لئے یہ قانون بنایا ہے۔