الوقت کی رپورٹ کے مطابق چاڈ کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ چاڈ کے فوجیوں نے جھیل چاڈ کے جزائر میں دو ہفتوں تک آپریشن کر کے بوکو حرام کے ایک سو سترہ دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ان جزائر میں بوکو حرام کے خفیہ ٹھکانے موجود ہیں۔ چاڈ کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے اس آپریشن میں بوکو حرام کا اسلحہ اور کشتیاں بھی اپنے کنٹرول میں لے لیں۔