الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ صیہونی، مسجد الاقصی کی بے حرمتی صیہونی حکومت کی ایماء پر کرتے ہیں۔
مرضیہ افخم کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصی پر حملوں سے ایک بار پھر فلسطینی قوم کے حقوق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں صیہونی حکومت کی جارحانہ ماہیت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے مختلف ممالک خصوصا اسلامی، اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم کی حمایت کریں اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کروانے اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں اور صیہونیوں نے جمعہ اور اتوار کے دن مسجد الاقصی میں داخل ہو کر اس مسجد کی بے حرمتی کی اور نمازیوں کے سامنے پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں نازیبا کلمات کہے۔ جبکہ صیہونیوں نے منگل کے دن بھی اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا تھا۔