الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بحرین کے علاقے سترہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کا اصل مسئلہ دہشت گردی اور شدت پسندی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ علاقے کے تمام ممالک اس سے مقابلے کو اپنی سیکورٹی پالیسیوں کی ترجیحات میں شامل کریں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور تکفیری شدت پسندی سے مقابلے پر سنجیدگی کے ساتھ توجہ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ بحرین کے شمال مغربی علاقے سترہ میں ہونے والے دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ۔
بحرین کے حکام چار برسوں سے اپنی قوم کے قانونی مطالبات کا جواب گولیوں، آنسو گيس کے گولوں اور جسمانی ایذاؤں سے دے رہے ہیں۔ یاد رہے بحرینی قوم امتیازی پالیسیوں کے خاتمے اور جمہوری حکومت کا مطالبہ کررہی ہے۔ آل خلیفہ کے حکام اپنی تشدد آمیز پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کی عدالت پسندی کی آواز کو سننا ہی نہیں چاہتے۔