الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پیر کے دن دعوی کیا کہ مار گرائے جانے والے جاسوسی طیارے کے بارے میں کی جانی والی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ بھارت کی سرزمین سے اڑا تھاجو پندرہ جولائی کو لائن آف کنٹرول کو عبور کر کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے نو جولائی سے اب تک پینتیس مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔
بھارت نے ابھی تک پاکستان کے اس دعوے کا جواب نہیں دیا ہے۔