الوقت کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سولہ سیاسی جماعتوں اور گروہوں نے ایک دستاویز پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت سعودی عرب کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک الحوثی کو مکمل اختیارات دے دیئے ہیں۔
انصار اللہ عوامی تحریک کے سربراہ نے گذشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ یمن میں جاری اقتدار کے خلا اور سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں حکمت عملی تیار کی جارہی ہے
یمنی عوام نے بھی گذشتہ دنوں ہونے والے مظاہروں کے دوران عبدالملک الحوثی سے درخواست کی تھی کہ وہ، یمن میں جاری اقتدار کے خلا اور سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں اسٹریٹجک آپشن کا استعمال کریں۔
واضح رہے کہ سعودی افواج نے بعض عرب ممالک کی مدد سے چھبیس مارچ کو یمن پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں -