الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایک دہشت گرد نے ہفتے کے روز کیمرون کے صوبے فار نارتھ کے شہر ماروآ میں خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
شمالی کیمرون میں گذشتہ تین دنوں کے دوران دوسری بار ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
گذشتہ بدھ کو بھی دہشت گردوں نے ماروآ کے ایک بازار اور اس کے ایک قریبی علاقے میں خودکش کارروائی کرکے بیس افراد کو ہلاک اور بتیس دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔