الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ بدخشان کی صوبائی کونسل کے سربراہ عبداللہ ناجی نظری نے تیرگان فوجی اڈے پرطالبان کے قبضفے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ شہر وردج میں واقع تیرگران فوجی اڈے پر طالبان کا قبضہ اس لئے ممکن ہوا کہ یہ فوجی اڈہ چار دنوں سے محاصرے میں تھا اور اس کی وجہ سے وہاں تعینات بعض فوجیوں اور کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئےتھے۔
تیرگران فوجی اڈہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے اور صوبہ بدخشاں کے چار اضلاع میں داخل ہونے کی گذرگاہ بھی ہے۔