الوقت- امریکی سینیٹر ڈیان فائن اسٹائن نے کہا کہ داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف پاکستان کی مدد کی ضرورت ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تعاون جاری رکھا جائیگا۔
دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کے جاری بیان میںکہاگیاکہ وزیراعظم نوازشریف کے خارجہ امورکے معاون خصوصی طارق فاطمی نے گزشتہ روز کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر ڈینی فینسٹائن اور پنسلوانیا کے رابرٹ کیسے سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔
امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی سینیٹر فینسٹائن سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری اور خاص طور پر دفاعی امور اور انٹیلی جنس معلومات میں مدد کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔