الوقت کی رپورٹ کے مطابق یورو گروپ سے موسوم، یورو زون کے وزرائے خزانہ نے اتوار کو ایک سمجھوتے کے مسودے میں یونان کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ یورو زون سے عارضی اخراج کے مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے مذاکرات کرے۔یورو زون کے وزراء خزانہ نے یہ بھی تخمینہ لگایا ہے کہ یونان کو تیسرا ریسکیو پیکج اداکرنے کے لئے چھیانوے ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
یورو زون کے علاقے کے وزرا کی جانب سے سات ارب، آٹھ سو ملین یورو، رواں سال بیس جولائی تک، اور بقیہ پانچ ارب چھ سو ملین ڈالر اگست کے وسط تک یونان کو ادا کرنا ضروری ہے ۔ یورو زون کے انیس ممالک نے اتوار کو بریسلز میں ایک اجلاس میں یونان کی تجاویز اور بین الاقوامی قرضہ دہندگان کے نئے پیکج کا جائزہ لیا ہے
واضح رہے یونان کی قوم کی جانب سے مغربی ملکوں کی شرایط کا مسترد کیا جانا موجودہ بین الاقوامی سیاسی اور مالی نظام کو مسترد کرنا ہے جس نے آج قوموں پر اپنی شرایط مسلط کرکے نابرابری قائم کرکے نیز ان کا استحصال کرکے اپنی بنیادیں استوار کی ہیں۔