الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کل رات تہران میں ایرانی مذاکرات کاروں کی پیہم کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بات باعث مسرت ہے کہ جوہری مسئلے میں ایران کی حکومت، عوام اور مذاکرات کاروں نے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے جوہری مذاکرات کا طویل سفر طے کرنے میں رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ منزل تک پہنچنے میں اب صرف چند قدم کا فاصلہ باقی بچا ہے جسے طے کرنا ہے اور مذاکرات کے اس پیچیدہ مرحلے میں بھی ایرانی مذاکرات کار، کامیابی حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔