الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کل رات تہران میں کہاکہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو بھی دنیا اس بات کو تسلیم کرے گی کہ ایران نے منطقی مذاکرات انجام دیئے اور وہ کبھی مذاکرت کی میز سے نہیں ہٹا اور بہترین طریقے سے تمام مبہم سوالوں کے جواب دیئے ہیں اور اپنے مواقف کو شفاف طور پر بیان کیا۔ڈاکٹر حسن روحانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی حکومت اور ایران کی مذاکراتی ٹیم، عوام اور دانشور طبقے کی حمایت و پشتپناہی سے، قوم کے مفادات اور بھلائی کی راہ میں قدم اٹھائے گی۔