الوقت کی رپورٹ کے مطابق یونان کی پارلیمنٹ میں پیش کی معاشی اصلاحات میں پینشن میں تبدیلیاں اور ٹیکسوں میں اضافے جیسی تجاویز بھی شامل ہیں، رائے شماری کے دوران 300 ارکان پرمشتمل پارلیمنٹ کی اکثریت نے تجاویز کی حمایت کی لیکن کئی حکومتی ارکان اوروزراء نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
پارلیمنٹ میں معاشی اصلاحات پر بحث کے دوران یونانی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ماتنے ہیں کہ ان کی جماعت کی جانب سے کٹوتیوں کے بارے میں جو وعدے کیے گئے تھے وہ ان تجاویز سے مطابقت نہیں رکھتے، لیکن لوگوں کو زندہ رکھنا اور ملک کی یوروزون میں شمولیت برقرار رکھنا قومی فریضہ ہے۔
واضح رہے کہ یونان کا معاشی بحران کی وجہ سے واجب الادا قرض کی قسط ادا نہ کر سکنے کے باعث عملی طور پر دیوالیہ ہوگیا ہے اوراب اسے پرانا قرض ادا کرنے کے لئے مزید قرض کی ضرورت ہے۔